پروفیسر مشیرالحسن کی حالت نازک

نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیس مشیرالحسن کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ مصنوعی تنفس پر ہیں۔ اپولو ہاسپٹل نے ایک بیان میں بتایا کہ ماہرین کی ٹیم اُن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔ 65 سالہ مشیرالحسن 29 نومبر کو دہلی سے میوات جارہے تھے کہ اُن کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے ۔ اُن کے سرپر گہرے زخم آئے اور ہاسپٹل میںنیورو سرجنس کی ٹیم نے آپریشن کیا۔