کلیم احمد عاجز ’ وہ ایک شاخ نہال غم ‘ کی رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( راست ) : پروفیسر محسن عثمانی ندوی کی تازہ تصنیف ، کلیم احمد عاجز ۔ وہ ایک شاخ نہال غم ‘ کی رسم اجراء بروز یکشنبہ 7 ستمبر کو شام 7 بجے اردو ہال حمایت نگر میں پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کے ہاتھوں انجام پائے گی ۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد ( پرووائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ) کریں گے ۔ پروگرام کے آغاز میں پروفیسر محسن عثمانی ندوی کتاب کا تعارف کرائیں گے ۔ نیز پروفیسر بیگ احساس ، پروفیسر فاطمہ پروین اور ڈاکٹر یوسف اعظمی بزرگ شاعر جناب کلیم احمد عاجز کی شخصیت اور شاعری پر اظہار خیال کریں گے ۔ باذوق سامعین سے شرکت کی درخواست ہے ۔ کلیم احمد عاجز بذریعہ طیارہ 6 ستمبر کو حیدرآباد پہنچیں گے اور 13 ستمبر کو واپس ہوں گے ۔ ان کا قیام جناب افتخار حسین فدا علی کے مکان واقع جوبلی ہلز میں رہے گا ۔ تفصیلات کے لیے 9848578625 پر ربط کریں ۔۔