’’یہ زندگی کبھی رکتی نہیں‘‘، ’’دو رنگی سیاست‘‘ کی اشاعت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر (سیاست نیوز) پروفیسر شمیم علیم (امریکہ) کی دو تصانیف ’’زندگی کبھی رکتی نہیں‘‘ اور ’’دو رنگی سیاست‘‘ کی رسم اجراء 9 نومبر بروز جمعہ شام 6 بجے روزنامہ سیاست کے گولڈن جوبلی ہال میں منعقد ہوگی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست تقریب کی صدارت کریں گے۔پدم شری مجتبیٰ حسین کتابوں کی رسم اجراء انجام دیں گے۔ پروفیسر بیگ احساس ، پروفیسر اشرف رفیع، ، پروفیسر فاطمہ پروین اور سید امتیاز الدین اظہار خیال کرینگے۔