پروفیسر سید ای حسنین کو جرمنی کا باوقار اعزاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : پروفیسر سید ای حسنین سابق وائس چانسلر ، یونیورسٹی آف حیدرآباد کو ہند ۔ جرمنی تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے نمایاں کام اور خدمات کے اعتراف میں جمہوریہ جرمنی کا کراس آف آرڈر آف میرٹ عطا کیا گیا ۔ ہندوستان میں متعین سفیر جرمنی میکائیلی اسٹینر نے حال میں ہندوستان میں جرمنی کے سفارتخانہ میں پروفیسر سید حسنین کو یہ باوقار اعزاز عطا کیا ۔ پروفیسر حسنین مشہور مائیکرو بائیولوجسٹ ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان میں جرمن ریسرچ فاونڈیشن کے قیام کے لیے راہ ہموار کی ۔