پروفیسر جی رام ریڈی مرکز برائے فاصلاتی تعلیم کی پی جی طلبہ کو اطلاع

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹنس ایجوکیشن
(PGRRCDE) نے آج اطلاع دی ہے کہ تمام پوسٹ گریجویٹس کورسیس ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام کے لیے آخری تاریخ میں 6 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔ پی جی آر آر سی ڈی ای ڈائرکٹر ایچ وینکٹیشورلو نے انڈر گریجویٹ طلبہ کو 28 فروری سے قبل تک انٹرنل اسائنمنٹس داخل کرنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ایم بی اے فرسٹ سمسٹر کے امتحانات کا آغاز 23 اپریل سے ہوگا اور ایم بی اے کے انٹرنل اسائنمنٹس کے ادخال کے لیے آخری تاریخ 20 مارچ ہے ۔ یونیورسٹی نے انڈگر یجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کورسیس دونوں کے لیے انٹرنل اسائنمنٹس کو متعارف کیا ہے لہذا طلبہ کو شیڈول تاریخ کے مطابق ان کے اسائنمنٹس داخل کرنا ہے ۔ مسٹر وینکٹیشورلو نے یہ بھی مطلع کیا کہ پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے لیے رابطہ کلاسیس کا مارچ کے پہلے ہفتہ سے آغاز ہورہا ہے ۔ اور طلبہ www.oucde.net سے تمام تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔