10 اکٹوبر داخلوں کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر برائے فاصلاتی تعلیم برائے تعلیمی سال برائے 2014-15 میں مختلف پوسٹ گریجویٹ ، انڈر گریجویٹ ، پروفیشنل ، پی جی ڈپلوما کورس اور سی بی آئی سی ایڈ کورس میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پروفیسر ایچ وینکٹیشورلو ڈائرکٹر سنٹر نے بتایا کہ ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم اے انگلش ، ہندی ، تلگو ، سنسکرت ، اردو ، ایم اے آسٹرولوجی ، فلاسفی ، سوشیالوجی ، پبلک پرسونل مینجمنٹ ، جرنلزم ، پبلک ریلیشن ، ایم اے اکنامکس ، پولٹیکل سائنس ، ہسٹری ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، ایم کام ، ایم ایس سی ، میاتھس ، ایم ایس سی اسٹائٹکس ، اور انڈر گریجویٹ کورس بی اے ، ریاضی ، اسٹائیٹکس ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ داخلے کی آخری تاریخ 10 اکٹوبر ہے ۔ تفصیلات کے لیے ویب سائٹ oucde.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔