پروفیسر اے ستیہ نارائنا تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے اکیڈیمک اڈوائزر مقرر

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے اکیڈیمک اڈوائزر کی حیثیت سے پروفیسر اے ستیہ نارائنا سابق صدر و چیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز ڈپارٹمنٹ آف ہسٹری عثمانیہ یونیورسٹی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے ۔ قبل ازیں وہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں نصابی کمیٹی کے رکن اور تلنگانہ ہسٹری پرچہ نصاب برائے تمام گروپس کو بھی تیار کیا ہے ۔ پروفیسر ستیہ نارائنا ماضی میں تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے نصابی کمیٹی کے رکن کے علاوہ چھٹویں اور دسویں جماعت کے نصابی کتب نظر ثانی سے بھی تھے ۔ وہ تلنگانہ کی تہذیب و تاریخ کے کئی کتابیں بھی تصنیف کیے ہیں ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں بحیثیت اڈوائزر پروفیسر اے ستیہ نارائنا کی نامزدگی پر صدر شعبہ تاریخ ، چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز ، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف ، ریسرچ اسکالرس اور شعبہ تاریخ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے مبارکباد پیش کیا ہے ۔۔