حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اردو کے موقر اخبار سیاست میں 27 جنوری 2016 کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئے پرو وائس چانسلر کے تقرر کے متعلق جو خبر شائع ہوئی ۔ اس کے حوالے سے یونیورسٹی نے بتایاکہ پروفیسر ایس ایم ساجد جنہیں پرووائس چانسلر کے عہدہ کے لیے منتخب کیا گیا تھا ، نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مانو میں اس پوسٹ پر نہیں آئیں گے ۔۔
نمائش میں ادبی و مزاحیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم تحفظ اردو کے بموجب نمائش میدان کے پنڈال پر نمائش سوسائٹی کے تعاون سے تنظیم کے زیر اہتمام یکم فروری کو شام 6-30 بجے ادبی و مزاحیہ مشاعرہ جناب محمد قمر الدین صدارت میں منعقد ہوگا ۔ جناب اطیب اعجاز نظامت کریں گے ۔ غزل سنگر جناب محمد رکن الدین کی حمد ہوگی ۔ اس موقع پر قادر شریف مظاہرہ کریں گے ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔۔