پروفیسر اکبر علی خاں ڈین فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی مقرر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کے احکامات مورخہ 9 ستمبر 2014 کے مطابق سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی کو دوسالہ میعاد کے لیے ڈین فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی کی حیثیت سے تقرر کے احکامات کے بعد جائزہ حاصل کرلیا۔ پروفیسر اکبر علی خاں یونیورسٹی کے کامرس ڈپارٹمنٹ کے 67 سالہ دور میں پہلے مسلم پروفیسر ہیں جو ڈین کے عہدے پر ترقی حاصل کیے ۔ انہوں نے اپنے دور خدمات میں عثمانیہ یونیورسٹی ہی میں کئی ایک انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ صدر شعبہ کامرس عثمانیہ یونیورسٹی ، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ ، چیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی کے ساتھ اپنے 31 سالہ میعاد میں کئی ایک عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے تین سالہ میعاد میں قابل قدر اور یونیورسٹی کی ترقی میں کافی ترقیاتی کام انجام دے چکے ہیں ۔ انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف اعزازات سے نوازا گیا ۔ 2013 میں ڈاکٹر رادھا کرشنن گولڈ میڈل ، وزیر اعلی مہاراشٹرا کی جانب سے بہترین فیکلٹی ایوارڈ ، سلطنت عمان کی جانب سے بسٹ ٹیچر ایوارڈ ، 2011 میں یونیورسٹی آف نیو یارک امریکہ میں بسٹ پیپر ایوارڈ ، امریکہ کے ہارورڈ بزنس اسکول میں بین الاقوامی کانفرنس میں لکچر اور حکومت ہند کے محکمہ دفاع کی جانب سے گزٹ میں اشاعت کے ساتھ فبروری 2014 میں کرنل کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ پروفیسر اکبر علی خاں نے اب تک 3 یو جی سی پراجکٹس ، ایک IIM احمد آباد کا پراجکٹ ، ایک سعودی عرب کا پراجکٹ کرچکے ہیں ۔ وہ Ph.Ds.12 ڈگری اور M.Phils.05 ڈگری کے مقالوں کا کام اپنے ریسرچ گائیڈنس سے کروائے ہیں ۔ اب تک انہوں نے 74 ریسرچ آرٹیکلس اور 5 کتابیں شائع کرچکے ہیں ۔ اس وقت اسلامک فینانس پر ریسرچ کررہے ہیں ۔۔