پرنس ہیری کی 99سالہ خاتون مداح کا انتقال

سڈنی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 99سالہ آسٹریلیائی خاتون جن کے شوہر پہلی جنگ عظیم میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے فوت ہوگئے تھے اور جنہیں برطانیہ کے پرنس ہیری کی زبردست مداح کی حیثیت سے بھی جانا جاتا تھا ۔ شدید نمونیا کی وجہ سے انتقال کرگئیں ۔ اس موقع پر متوفیہ ڈافنی ڈن کے ارکان خاندان نے بتایا کہ انہوں نے سڈنی کے ایک ہاسپٹل میں پُرسکون انداز میں آخری سانس لی جبکہ کچھ ہی روز قبل ان کی 99ویں سالگرہ منائی گئی تھی ۔ گذشتہ کئی سالوں سے ڈن کی متعدد تصاویر اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں ، جہاں وہ پرنس ہیری سے ملاقات کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جن میں سے آحری بار گذشتہ سال اکٹوبر میں سڈنی کے اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیوں پر بھی انہوں نے پرنس ہیری سے ملاقات کی تھی ۔