حیدرآباد ۔ 26فبروری ( پی ٹی آئی ) شیعہ مسلمانوں کے اسماعیلی فرقہ کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا نے جو 10روزہ دورہ ہند پر ہیں آج دوپہر حیدرآباد پہنچے‘ وہ کل یہاںاپنی برادری کے ارکان سے خطابک ریں گے ۔ تلنگانہ کے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ پرنس آغا خاں گنبدان قطب شاہی کا معائنہ بھی کریں گے ۔ آغا خاں جو ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ یہاں پہنچے ‘ت وقع ہے کہ کل گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ ’’ آغا خاں کل اپنے فرقہ کے افراد سے ملاقات کریں گے اور 28 فبروری کو اس شہر سے واپس ہوں گے ۔ وہ منگل کو اسمعیلی شیعہ مسلمانوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اس کے ایک دن بعد نظام کالج گراؤنڈ پر اسماعیلی مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ آغا خان امامت کے منصب پر فائز ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں عالمی دورہ کررہے ہیں جس کے ایک حصہ کے طور پر یہاں پہنچے ہیں ۔