لندن 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیٹ میڈلٹن بہت جلد دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن شاہی جوڑے کو مبارکبادی کے پیامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔شاہی گھرانے کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ پیام دیا گیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے کہ شاہی جوڑا دوسرے بچے کا بے چینی سے منتظر ہیں۔ 32 سالہ میڈلٹن کی صحت کسی قدر ناساز ہے جس کی وجہ سے انہوں نے آج کی مصروفیات کو ترک کردیا اور ایک پروگرام میں جہاں دونوں شریک ہونے والے تھے صرف پرنس ولیم نے شرکت کی۔