لندن ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) پرنسیس ڈائنا کی اٹھارہ سال قبل کے خطرناک کار حادثہ میں موت پر ہمیشہ اسرار کے پردے پڑے رہے ہیں۔ وقفے وقفے سے مختلف دعوے اور نئے نئے انکشافات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ اسی طرح کے معاملے میں اس ہفتے کے اوائل 80 سالہ ریٹائرڈ MI15 ایجنٹ جان ہاپکنس نے سنسنی خیز اعترافات کئے ہیں۔ علیل ہاپکنس کو لندن میں ہاسپٹل سے یہ کہتے ہوئے ڈسچارج کردیا گیا کہ اُن کی چند روزہ زندگی باقی رہ گئی ہے۔ ہاپکنس کا دعویٰ ہے کہ وہ برٹش انٹلیجنس ایجنسی کیلئے 23 قتل کارروائیوں میں شامل رہے جو 1973ء اور 1999ء کے درمیان انجام دیئے گئے اور ان میں پرنسیس ڈائنا کو بھی ہلاک کیا۔ اس انکشاف YourNewsWire کی طرف سے برآمد ہوا، جسے فرضی خبروںوالی ویب سائٹ قرار دیا گیا ہے۔ جیسا کہ اکثر ہوتا ہے جھوٹی خبر کی تائید میں ثبوتوں کا فقدان ہے اور آج تک کسی معتبر ادارہ کو یہ بات معلوم نہ ہوپائی۔