پرندہ ٹکراجانے سے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

جئے پور ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیگو کی جئے پور جانے والی پرواز کوایک پرندہ کے ٹکراجانے کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ طیارہ کولکتہ سے اڑان بھری تھی جس میں 140 مسافرین سوار تھے ۔ طیارے نے محفوظ لینڈنگ کرلی ۔ جئے پور میں مسافرین کو طیارے سے اتارا گیا اور انہیں متبادل پروازوں کے ذریعہ ان کی منزل مقصود کو روانہ کیا گیا جبکہ تکنیکی خرابی والے طیارہ کی درستگی کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ خانگی کمپنیوں کے طیاروں کو بھی آج کل کافی احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے کیونکہ انہیں اپنے گاہکوں (مسافرین) کو کسی نہ کسی طرح بغیر شکایت اپنی منزل مقصود پر پہنچانا ہوتا ہے ۔