پرندوں کی حفاظت و نگہداشت ضروری
نہرو زوالوجیکل پارک میں تقریب، پرندوں کو اپنانے براڈ ریج فینانشیل سلوشن کا اعلان
حیدرآباد۔24نومبر(سیاست نیوز)براڈ ریج فینانشیل سلویشن(انڈیا) پرائیوٹ لمیٹیٹ نے ڈھائی سو سے زائد پرندوں کواپناتے ہوئے ان کی نگہداشت کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائرکٹر براڈریج مسٹر وی لکشمی کانت نے نہرو زوالوجیکل پارک کے ڈھائی سو پرندوں کو اپنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران انہوں نے ایک سال کے لئے پانچ لاکھ روپئے کا چیک نہروزولوجیکل پارک کے ڈائرکٹرمسٹر ملکا ارجن کے حوالے کیا۔ انہوں نے پرندوں کی نگہداشت و افزائش کے پس پردہ مقاصد پر بھی اس موقع پر روشنی ڈالی انہو ںنے کہاکہ پرندے ماحولیاتی نظام میں بہتری لانے کا ذریعہ ہیں جن کی حفاظت اور نگہداشت ضروری ہے انہوں نے مزیدکہاکہ پرندے بھی ہماری زندگی کا حصہ ہیں انہو ں دیگر جنگلی جانور جیسے شیر ‘ ببراور چیتا کی طرح پرندوں کو بھی اپناکر ان کی نگہداشت اور افزائش کے لئے درکار سہولتیں فراہم کرنے کے اقدام کو ضروری قرا ردیا۔ مسٹرلکشمی کانت نے کہاکہ پرندوں کی ضروریات کے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے پرندوں کو اپنانے کے اقدامات ضروری ہے ۔ ڈائرکٹر زو نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے براڈریج انڈیا کا شکریہ اداکیا جس نے ایک سال کے لئے نہروزولو جیکل پارک کے پرندوں کو اپناتے ہوئے پرندوں کی نگہداشت کے لئے ایک نئی جہد کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے براڈریج کے تمام ذمہ داران اور ارکان کا بھی اس موقع پر فرداً فرداً شکریہ اداکیا جو پرندوں کو اپنانے کے اس عمل کا حصہ بنے۔