کٹھمنڈو 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 2 نومبر کو نیپال کے سہ روزہ دورہ پر روانہ ہونگے ۔ تقریبا دو دہوں میں کسی ہندوستانی سربراہ مملکت کا یہ اولین دورہ نیپال ہوگا ۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے توثیق کی کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 2 تا 4 نومبر نیپال کا دورہ کرینگے ۔ صدر جمہوریہ یہ دورہ نیپال کے صدر بدیا دیوی بھنڈاری کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ نیپال کے وزیر اعظم پراچندہ کے دورہ ہندوستان کے موقع پر اس دورہ کی تواریخ کو قطعیت دی گئی ہے ۔ حکام کے بموجب دورہ کی مصروفیت کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔