پرنب مکرجی قدآور شخصیت : کے سی آر

حیدرآباد /3 جولائی ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی شان میں مداح سرائی کرتے ہوئے انہیں ملک کی قدآور شخصیت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرنب دا نہ صرف ہندوستانی قومی سیاست کے روح رواں ہیں بلکہ ماقبل آزادی اور مابعد آزادی دور کے لیڈر ہے ۔ کے سی آر یہاں ایک کتاب کی اجرائی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے پرنب مکرجی کے پیر چھوکر آشرواد لینے سے متعلق واقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ نئی ریاست تلنگانہ میں پہلی مرتبہ قدم رنجا ہورہے تھے اس میں نے ان کی قدم بوسی کرتے ہوئے خیرمقدم کیا تھا ۔