پرسار بھارتی کی یوروپ تک توسیع

بون ۔یکم جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام) عوامی براڈکاسٹر پرساربھارتی اپنی خدمات میں مزید توسیع کررہا ہے اور اب یوروپین مارکیٹ میں داخلہ لیتے ہوئے ہندوستانی مدعو ں ، ترقیات ، ادب و ثقافت کو بین الاقوامی سامعین تک پہنچائے گا ۔ دریں اثناء پرساربھارتی سی ای او جواہر سرکار نے میڈیا سے کہا کہ ہماری بین الاقوامی طورپر مسلمہ قرار دینے کی کوشش بالآخر رنگ لارہی ہے ۔ اب تک خانگی صحافت نے ہمارا نام محدود سامعین تک پہنچایا تھا لیکن اب وقت ہے کہ ہم کسی بڑے براڈکاسٹنگ ادارے کے ساتھ مفاہمت کرکے خود کو بین الاقوامی سطح پر بھی منوائیں اور اسطرح وائس آف انڈیا یا وائسز آف انڈیا کے ساتھ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے ۔