نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ پرسار بھارتی کی خوداختیاری کو نئی مرکزی حکومت بدستور برقرار رکھے گی۔ دوردرشن میں ڈی ایس این جی ویانس کا افتتاح کرنے کے بعد جاؤڈیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرسار بھارتی کی خود اختیاری کے تحفظ کیلئے ایک قانونی دفعہ کا استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پرسار بھارتی کی خود اختیاری اہم ہے، اور ہم اس کو برقرار رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پرسار بھارتی اطمینان بخش انداز میں کام کرے اور نئی زاویے تلاش کرتے ہوئے نئے پروگرامس متعارف کرے۔