پردھان منتری جن دھن اسکیم کے تحت بینک کھاتوں کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 7 کروڑ بینک کھاتوں میں تقریبا 5,400 کروڑ روپئے ڈپازٹ کئے گئے ہیں جن میں 74 فیصد بینک اکاونٹس زیرو بیالنس ہیں یہ اطلاع قانون حق معلومات کے تحت فراہم کی گئی ہے محکمہ فینانشیل سرویس نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا ۔ 7 نومبر 2014 تک جملہ 7.1 کروڑ بینک اکاونٹس کھولے گئے جس میں 5.3 کروڑ اکاونٹس زیرو بیالنس (بغیر کسی ڈپازٹ کے ) ہیں ۔ آر ٹی آئی کارکن سبھاش اگروال کو فراہم تفصیلات میں بتایا گیا ہیکہ 7نومبر تک ان اکاونٹس جملہ 5,482 کروڑ جمع کروائے گی ۔ سب سے زیادہ اکاونٹس 4.2 کروڑ دیہاتوں اور 2.9 کروڑ شہری علاقوں میں کھولے گئے جبکہ مذکورہ اسکیم کے تحت سب سے زیادہ کھاتے اسٹیٹ بینک آف انڈیا 1.2 کروڑ اس کے بعد بینک آف بروڈہ 38 لاکھ کینرا بینک 37 لاکھ کھولے گئے ہیں۔