پرجا کوٹمی کو اقتدار حاصل ہوگا پروفیسر کودنڈا رام کا بیان

حیدرآباد 10 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ٹی جے ایس کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست میں پرجا کوٹمی کو اقتدار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایگزٹ پولس پر کوئی اعتبار نہیں ہے ۔ انہیں پتہ نہیں ہے کہ ان ایگز ٹ پولس میں کونسا طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پرجا کوٹمی کو ریاست میں اقتدار حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو دیہی علاقوںمیں بہت کم عوامی تائید حاصل ہوئی ہے اور اسی وجہ سے انہیں پرجا کوٹمی کو اقتدار ملنے کا یقین ہے ۔