پرجا نویدنا کے سلسلے میں حکومت تلنگانہ سے ’’ایچ جی سی ایل‘‘ کو ’’87 لاکھ روپئے‘‘ ٹال ٹیکس باقی

حکومت تلنگانہ کی ایماء پر ’’جنا ٹال ٹیکس‘‘ گاڑیوں کو گزرنے دیا گیا
جزوی ادائیگی بھی ایچ جی سی ایل کیلئے راحت کا موجب
حیدرآباد۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز ) دی حیدرآباد گروپ کوریڈور لمیٹیڈ جو ایچ ایم ڈی اے کی ایک ونگ ہے، اسے ابھی تک 87 لاکھ روپئے ٹی آر ایس سے آوٹر رنگ روڈ کی ’’ٹال ٹیکس‘‘ کی مد میں باقی ہیں۔ گزشتہ ہفتہ وزراء کے ایک گروپ نے جو ’’پرجا نویدنا‘‘ کے انتظامات میں مشغول تھے، اعلان کیا کہ پارٹی کے جلسہ کے لئے گزرنے والے تمام گاڑیوں کا ’’ٹال ٹیکس‘‘ حکومت تلنگانہ ادا کرے جس نے ’’ایچ ایم ڈی اے‘‘ (HMDA) حکام کو ان گاڑیوں کو ’بنا ٹیکس‘ گزرنے کیلئے احکامات دیئے تھے۔ ایچ ایم ڈی اے ؍ ایچ جی سی ایل نے برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی کو منگل کو مکتوب لکھتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف ’’ٹال ٹیکس‘‘ بلکہ نکالے گئے اسپیڈ بریکرس کی دوبارہ تعمیر کیلئے ادائیگی کرے جو اس نے پارٹی کی ایماء پر گاڑیوں کو تیزی سے جلسہ گاہ تک حمل و نقل کو یقینی بنانے کیلئے نکالے گئے تھے۔ چند سینئر عہدیداروں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ برسراقتدار پارٹی مکمل 87 لاکھ روپئے ایچ جی سی ایل کو ادا کرے گی تاہم انہوں نے کہا کہ ہم ان سے زور زبردستی سے رقم حاصل نہیں کرسکتے تاہم اس کا ’’جزوی حصہ‘‘ کی بھی ادائیگی ہوجائے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔