پرتھوی II میزائیل کو رات کے وقت داغنے کا کامیاب تجربہ

بالاسور ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان کے اسٹرائیجک فورسیس کمانڈ نے آج اپنے دیسی ساختہ نیوکلیر صلاحیت کے حامل پرتھوی
II
میزائیل کو رات کے وقت داغنے کا کامیاب تجربہ انجام دیا ۔ فوج کی جانب سے یہ آزمائشی مرحلہ پورا کیا گیا ۔ اوڈیشہ کے ٹسٹ رینج سے زمین سے زمین کو نشانہ لگانے والے میزائیل کو 350 کلومیٹر کے رینج تک حدف بنایا گیا تھا ۔ رات تقریبا 8 بجکر 30 منٹ کو یہ تجربہ کیا گیا ۔۔