لزبن ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال کی موسمی ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں جس طرح گرمی نے اپنا قہر ڈھایا ہے، اس نے مقامی سطح پر ہی گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لزبن سے 150 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ابرانیٹس نامی مقام پر کل درجہ حرارت 45.2 ڈگری سلسیس نوٹ کیا گیا جبکہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 47 ڈگری سلسیس بھی نوٹ کیا گیا جبکہ 2003ء میں پرتگال میں درجہ حرارت سب سے زیادہ یعنی 47.4 ڈگری سلسیس نوٹ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ گرمی کی یہ لہر دراصل افریقہ سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے آئی ہے جس کی وجہ سے صحارہ ریگستان سے دھول اور غبار بھی ساتھ آرہے ہیں۔ اس لئے ملک میں ہنگامی خدمات کو چوکس کردیا گیا ہے اور اتوار تک میڈیکل اسٹاف اور آتش فروعملہ کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے بالکل چوکس رکھا گیا ہے۔