امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں40افرادہلاک‘امریکہ صدر ٹرمپ کو پُراسرارپاکستانی کی تلاش
واشنگٹن۔22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کے خلاف وہائٹ ہاؤزکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہائٹ ہاؤزکے سامنے امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ اس وقت کیا جب ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی سکول کے طلباء و طالبات نے بھی ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال کے خلاف اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی مظاہریکررہے ہیں۔جمعہ کے روز امریکہ کے کلمبائن اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 13طالبعلموں کی 19ویں برسی تھی۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔دریں اثناء امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔لمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں ورجینیا، تنسی، پنسلوانیا اور اینڈیانا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 172 واقعات رونما ہوئے جن میں 40 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوئے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس 270ملین سے 3سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔روپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 54 واقعات رونما ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔ڈیبی ویسر مین شلٹز کا سرور ہویا پر اسرار پاکستانی کے کردار کا معاملہ ہو۔امریکہ کے صدر کے ٹوئٹر پیغام سے فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ٹرمپ اس معاملے کے رد عمل میں کس سے رجوع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ ڈی این سی کے چیئرمین ٹام پیریز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدارتی مہم کے دوران، روس نے ہماری جمہوریت پر مکمل حملہ کیا۔