پراگوے : فوجی دستے پر حملہ، 8 ہلاک

واشنگٹن، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک پراگوے میں گشتی فوجی دستے پر کئے گئے حملے میں کم از کم آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کے وزیر داخلہ فرانسسکو ڈی ورگاس نے بتایا کہ یہ حملہ راجدھانی اسنکیون سے 500 کلومیٹر شمال میں واقع اروئٹو گاؤں میں ہوا۔ حملہ آوروں نے فوجیوں پر دھماکہ خیز مادوں اور بندوقوں سے اس وقت حملہ کیا جب وہ گشت کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق بردار پراگوئین پیپلز آرمی (ای پی پی) کے ارکان ہوسکتے ہیں۔