پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے والے عملہ کو بلدیہ کی مراعات

حیدرآباد 24 مارچ ( آئی این این )کمشنر بلدیہ مسٹر سومیش کمار نے گذشتہ سال سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے والے عملہ کو مبارکباد دی ہے اور انہیں مراعات کے احکام جاری کئے ہیں۔ اسپیشل کمشنر مسٹر راہول بوجا اور اڈیشنل کمشنر ( ریوینیو ) ایس ہری کرشنا ٹیکس وصول کنندگان کو تہنیت پیش کرنے کے وقت موجود تھے ۔ انہوں نے چار ارکان عملہ اے بھکشاپتی ‘ کے کرشنا ‘ رامچندریا اور وینکٹ ریڈی کو نقد رقمی انعامات کا اعلان کیا ۔ کمشنر نے چار بل کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مقررہ نشانوں سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں۔ کمشنر نے عوام سے بھی جائیداد ٹیکس بروقت جاری کرنے اور بلدیہ کے عملہ سے تعاون کی اپیل کی ۔