نئی دہلی ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے ملازمین کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پراویڈنٹ فنڈ میں ورکرس کی حصہ داری کو جو ایک مقررہ حد تک تنخواہ حاصل کرتے ہیں ، اختیاری بنادیا ۔ تاہم آجر کی جانب سے اپنا حصہ پراویڈنٹ فنڈ میں ادا کیا جاتا رہے گا ۔ بجٹ میں تاہم تنخواہ کی حد کی صراحت نہیں کی گئی ہے ۔۔
بجٹ راجیہ سبھا میں پیش
نئی دہلی ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مرکزی بجٹ برائے سال 2015-16 کی ایک نقل آج راجیہ سبھا میں پیش کی ۔ انہوں نے لوک سبھا میں بجٹ تجاویز پڑھ کر سنائی تھی تاہم راجیہ سبھا میں اس نقل پیش کی گئی ۔ بعد ازاں صدر نشین حامد انصاری نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی ۔۔