حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 27 ستمبر کو جناپریہ ، کشن باغ ، گلزار حوض ، عالیجاہ کوٹلہ ، حڈا کالونی ، چارمینار اور این ایم گوڑہ برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب جناپریہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے پلیشرر پارک ، نیو فرینڈس کالونی ، پلیسنٹ پارک ، لکشمی نگر ، جناپریہ اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 8 تا 9 بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی جب کہ کشن باغ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے کشن باغ ، نجم نگر ، ایس پی نگر ، محل نگر ، جلال بابا نگر ، سکھ چھاونی اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 10 تا 11 بجے دن ، اسی طرح گلزار حوض اور عالیجاہ کوٹلہ برقی فیڈرس کے تحت صبح 10-30 تا 12-30 بجے گلزار حوض ، پتھر گٹی ، چار کمان ، ماما جمیلہ پھاٹک ، مٹی کا شیر ، عالیجاہ کوٹلہ ، میر عالم منڈی ، اعتبار چوک ، گرم گلی ، کالی کمان اور پنجہ شاہ ، حڈا کالونی برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے حڈا کالونی ، پانڈو رنگانگر ، شیوا جی نگر ، سی سی ایم ڈی ، سکھ چھاونی اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن ، چارمینار برقی فیڈر کے تحت خلوت ، شاہ علی بنڈہ ، شاہ علی بنڈہ نیو روڈ ، بیلہ ، ہری باولی اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر ایک تا 3 بجے دن جب کہ این ایم گوڑہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے تیجسوانی نگر کالونی ، عطا پور ، سی بی آئی ٹی کالونی ، سومی ریڈی نگر ، وویکر سیکشن نگر ، واسو ریڈی نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں سہ پہر 4 تا 6 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔