ریگل کنونشن سنٹر ، بنڈلہ گوڑہ میں صبح 10 تا 2-30 بجے انعقاد
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کے زیر اہتمام پرانے شہر کی خواتین اور لڑکیوں میں پکوان کی طرف رغبت اور ان میں دلچسپی کے ساتھ موجودہ دور میں پکوان سے جوڑنے اور ذوق و شوق پیدا کرنے کے لیے چہارشنبہ 25 جولائی ، ریگل کنونشن سنٹر بنڈلہ گوڑہ مین روڈ روبرو مغل انجینئرنگ کالج 10 بجے دن تا 2-30 بجے ایک روزہ کوکری کلاس منعقد ہوگی ۔ اس سے پہلے سیاست اور فریڈم ریفائینڈ سن فلاور آئیل کے تعاون سے شہر کے دیگر مقامات پر پکوان کلاس کا اہتمام کیا گیا جو ثمر آور ثابت ہوئے ۔ اس بار بھی شف پونیت مہتا اپنے ہمنواؤں کے ساتھ مختلف ڈشس کی ترکیب کا مظاہرہ کریں گے جس کو دیکھ کر خواتین و طالبات کے لیے سیکھنے کا ایک اور نادر موقع شہر میں پیدا ہوا ہے ۔ مختلف ڈشس کے مظاہرے جب پونیت مہتا کررہے ہوں گے تو خواتین و لڑکیاں ان کے اس مظاہروں کو دیکھ کر ششدر ہوجائیں گے ۔ اس لیے جو خواتین و لڑکیوں نے اب تک پکوان کلاس سے استفادہ نہیں کیا وہ اس میں شریک ہو کر اپنی شرکت کو لازمی بنائیں اور جتنے بھی وہ ڈشس بنائیں گے اس کو خود اپنے گھروں میں مشق کرنی کی وجہ سے ماہر ہوجائیں گے ۔ اس لیے اس پکوان میں اپنا پورا دھیان دیناضروری ہے ۔ اور اپنے ساتھ کاپی و قلم ساتھ ضرور رکھیں تاکہ شیف کی بتائی ہوئی ان ہدایت کو نوٹ کیا جاسکے گا ۔ ریگل کنونشن سنٹر بنڈلہ گوڑہ میں ہونے والی اس کلاس میں ماسٹر شیف جو نئی نئی تراکیب بتائیں گے اس کا خواتین و لڑکیاں راست مشاہدہ ایل ای ڈی کے ذریعہ کرسکیں گے ۔ تاکہ آسانی کے ساتھ پکوان کو تراکیب دیکھ اور نوٹ بھی کرسکیں ۔ پکوان کلاس میں شرکت کرنے والی خواتین وطالبات کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ وقت کی سختی سے پابندی کریں اور 9-30 بجے تک نشستیں سنبھالیں ۔ رجسٹریشن کے لیے واٹس اپ یا ایس ایم ایس فون نمبر 8919493509 پر نام ، عمر اور پتہ ، تعلیمی قابلیت کو فیڈ کرتے ہوئے کروایا جاسکتا ہے ۔ اس طرح کے پکوان کلاس میں شرکت کو لازمی بنائیں تو خواتین لڑکیوں میں پکوان کے سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ نت نئے ڈشس کی طرف اپنے آپ کو راغب کرنے کا ذوق و شوق پیدا ہوگا اس لیے اس کو غنیمت جانتے ہوئے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں ۔۔