حیدرآباد۔4جون(سیاست نیوز) پرانے شہر کے نوجوانوں میںبڑھتی بے راہ روی کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات میں والدین اور سرپرستوں کا تعاون ناگزیر ہے۔آج یہاں چنچلگوڑہ جونیرکالج میں ثانی ویلفیر اسوسیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون مسٹر پی ستیانارائنہ نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ممتاز پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ لکچرر وینو گوپال لکشمی پورم‘ جانکی راج گوپال‘ خالدہ پروین ‘ صدر اسوسیشن سید عثمان اظہر مخصوصی نے بھی اس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرانے شہر کے نوجوانوں کے اندر بڑی تبدیلیوں کو ضروری قراردیا۔ڈی سی پی ستیانارائنہ نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرانے شہر کے قابل نوجوانو ں کو اپنے بہتر مستقبل کی طرف توجہہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے والدین اور سرپرستوں سے اپنے بچوں پر کنٹرول کرنے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے پرانے شہر میںحالیہ عرصے میں پیش ائے محمد نبیل واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ پرانے شہر کے نوجوانوں کے اندر دیر رات تک جاگنے ‘ ہوٹلوں اورچبوتروں پر وقت گذرنے جیسی عادتوں کے سبب اس قسم کے واقعات رونماء ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ثانی ویلفیر اسوسیشن کے جانب سے بہتر سماجی خدمات انجام دینے والی نو شخصیتوں کو ایوارڈ اور ثانی ویلفیر اسوسیشن کے توصیف نامہ سے نوازا گیاجس میںحیات حسین حبیب‘ اسلم خان‘ فاضل محمدخان‘ایس کیو مقصود کے نام قابلِ ذکر ہیں۔