حیدرآباد۔23نومبر(سیاست نیوز) کنونیر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد ساوتھ زون ای ٹی نرسمہا نے پرانے شہر میں میٹرو ریل کی تعمیر کی تائید وحمایت میںچلائی جانے والی تحریکات کو طاقت کی بنیاد پر روکنے کا حکومت پر الزام عائد کیا اور ایک سیاسی پارٹی کی ایماء پر کام کرتے ہوئے پرانے شہر کی ترقی میںسابق حکمرانوں کی طرح روکاٹیںکھڑا کرنے کا ذمہ دار ٹھرایا۔پرانے شہر میںمیٹرو ریل کی تعمیر سرگرمیوں کاجنگی خطوط پر آغاز کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی ساوتھ زون گریٹر حیدرآباد کے سینکڑوں کارکنوں نے میٹرو ریل بھون سیف آباد پر ای ٹی نرسمہا کی قیادت میںایک احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ ای ٹی نرسمہا نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد میں تین مقامات پر میٹرو مراکز قائم کرنے کا بھی دعویٰ کیا ۔میاں پور ‘ اوپل اور فلک نما میںمیٹرو ریل ڈپوز قائم کئے گئے ہیںجبکہ میاں پور اور اوپل میں 95فیصد میٹر و ریل کے کاموں کی تکمیل ہوچکی ہے مگر فلک نما ء میںایک فیصد کام بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ فلک نما میٹرو ڈپو کے لئے 21ایکڑ سرکاری اراضی ایل اینڈ ٹی کے حوالے کردی گئی ہے باوجود اسکے وہاں پر کسی قسم کی کوئی تعمیرسرگرمیوں کا اب تک آغاز نہیں ہوا ۔ ای ٹی نرسمہا نے بتایا کہ فلک نما تا شمشیر گنج میٹروریل کی تعمیرات کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیںہے جبکہ پرانے شہر کے دیگر حصہ میںبھی میٹرو ریل کی تعمیری سرگرمیوں سے عوام کو کسی قسم کی اعتراض نہیںہے ۔ ای ٹی نرسمہا نے کہاکہ پرانے شہر کی عوام مارکٹ کی قیمت پر اراضیات اور جائیدادیں ایچ ایم آر کے حوالے کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے پرانے شہر کی اکثریت کومیٹر وریل کا حامی قراردیتے ہوئے کہاکہ میٹرو ریل کے پرانے شہر میںآنے سے حیدرآباد پرانے شہر کی مثالی ترقی ہوگی جو مفاد پرست سیاسی قائدین کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔ ای ٹی نرسمہانے پرانے شہر میںمیٹر و ریل کی تعمیری سرگرمیوںکے آغاز تک حکومت کا تعاقب کرنے اور ضرورت پڑنے پر چیف منسٹر کے گھیرائو کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔