احاطہ حضرت موسیٰ قادری میں میڈیکل کیمپ ، مولانا سید طارق قادری کا خطاب
حیدرآباد۔19جنوری(سیاست نیوز) ہیومن لائف اوکینگ سوسائٹی آف انڈیا وجینتی ہارٹ سنٹر کے مشترکہ مفت طبی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر صدر نشین ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید طار ق قادری نے کہاکہ مفت طبی کیمپ کے ذریعہ عوامی خدمات کا جو بیڑہ ایچ اے ایس انڈیا نے اٹھایا اس کی ذمہ داری حکومت کے اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ ایچ اے ایس انڈیا کے دفتر واقع احاطہ موسی ٰ قادری حسینی علم میں منعقدہ مفت طبی تشخصی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ پرانے شہر پر اپنی خصوصی توجہہ مر کوز کرے جہاں پر معاشی طور پر پسماندہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ پرانے شہر کے سرکاری دواخانوں کو بھی بنیاد ی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے جس کے سبب پرانے شہر کی عوام خانگی دواخانوں میںقرض لیکر علاج کرانے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے پرانے شہر کے قدیم زجگی خانے کی حالت زار پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعدد مرتبہ بجٹ کی اجرائی کے باوجود زجگی خانہ میں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے پرانے شہر کے دیگر سرکاری دواخانوں کو کلینکس میںبھی بنیادی سہولتوں کے فقدان کا افسوس ناک قراردیا۔انہوں نے ایچ اے ایس انڈیا کی جانب سے میلاد النبیؐ کے موقع پر انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایچ اے ایس انڈیا مختلف مواقعوں پر انسانیت کی خدمت کے لئے کام کرتے آرہی ہے اور مستقبل میں بھی اس کام کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔جنرل سکریٹری ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید عبدالقاد ر قادری وحید پاشاہ‘ اور ماہرڈاکٹرس بھی اس موقع پر موجود تھے۔