افواہوں پر توجہ نہ دینے عوام سے اپیل، صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی
حیدرآباد /14 مئی (سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے پرانے شہر میں کشیدگی اور جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے عوام سے اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد امن کا گہوارہ ہے، اس کی تہذیبی و ثقافتی روایات کو برقرار رکھنا اور پروان چڑھانا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ واضح رہے کہ صبح میں کشن باغ کی سکھ چھاؤنی میں کشیدگی پیدا ہو گئی، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ جگن موہن ریڈی نے پولیس سے بھی خواہش کی کہ وہ حالات پر قابو پانے کے لئے جنگی خطوط پر اقدامات کرے اور امن کی بحالی کے لئے دونوں فرقوں کے عوام کو اعتماد میں لے کر کام کرے۔