حیدرآباد 4 اگست : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر میں بونال تہوار کے سلسلہ میں پولیس نے وسیع صیانتی انتظامات کیے ہیں ۔ جلوس کی گذر گاہوں و منادرکے پاس خصوصی چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور ہر اسکوٹر یارڈ کا سی سی ٹی وی کیمروں سے محاصرہ کیا جارہا ہے ۔ 3 ہزار پولیس ملازمین بشمول شی ٹیم عملہ جلوس کی نگرانی اور انتظامات پر معمور رہے گا ۔ کمشنر پولیس اور سٹی پولیس کے عہدیداروں نے پرانے شہر میں بونال تہوار کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پرانے شہر کے منادر پہونچ کر درشن کیے ۔ کمشنر پولیس نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔ کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جائیگی جس کا راست تعلق متعلقہ پولیس اسٹیشن اور ڈی سی پی آفس کے علاوہ کمانڈ کنٹرول روم سے ہے ۔