نئی دہلی 4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) قدیم نوادرات یادگاروں کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری سنبھالنے والا آرکالوجیکل سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی) پرانا قلعہ میں ایک میوزیم بنانے والا ہے جہاں مقامی کھدائی میں ملنے والے باقیات کے علاوہ بیرون ملک سے واپس لائے گئے فن پارے اور مجسمے بھی رکھے جائیں گے ۔اے ایس آئی کی ڈائرکٹر جنرل اوشا شرما نے بدھ کی رات یہاں ایک پروگرام میں بتایا کہ پرانا قلعہ میوزیم میں پرانا قلعہ کے آس پاس کھدائی سے ملنے والے باقیات کو نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔