’سیاست‘ اور ریفائنڈس فلاور آئیل کے زیراہتمام کوکری کلاسیس
حیدرآباد۔5مئی(سیاست نیوز)ہرسال کی طرح اس سال بھی لذیذ اور نئے انداز کے پکوان کی تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے روزنامہ سیاست اور فریڈم ریفائنڈ سن فلاو ر ائیل کے زیراہتمام صنعاء گارڈن ‘ روبرو سردار محل ‘ نزد چارمینار‘ میں 12مئی بروز ہفتہ ‘صبح 10:00تا2:30بجے دن کوشاندار پیمانے دوسرے ایک روزہ کوکری کلاسس کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ ایک روزہ پکوان کلاسس میں تربیت دینے کے لئے ماہر پکوا ن ماسٹر شیف پونیت مہتا کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اس تربیتی کلاس میںحصہ لینے والی خواتین او رطلبا ء کودنیا بھر کے منفرد کھانوں اور اس کے طریقہ پکوان کی تربیت دیں گے اورڈشس کی تیاری کے متعلق جانکاری فراہم کریں گے۔یہ کلاسس مفت فراہم کی جارہی ہیںمگر طلبا او رخواتین کو رجسٹریشن فارم ‘ عمر او رپتہ لکھ کر جمع کرانا ہوگا۔خواہش مند طالبات او رخواتین 8919493509پر فون کالس ‘ واٹس ایپ مسیج یا ایس ایم ایس کے ذریعہ تفصیلات ارسال کرتے ہوئے اپنا نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔واضح رہے کہ محدود نشستوں کی وجہہ سے بناء رجسٹریشن کے اس’کوکری‘ کلاس میںشرکت ممکن نہیںہوگی۔