پرانا شہر میں رات دیر گئے آوارہ گردی پر 50نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /10 جون (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے کل رات پھر ایک مرتبہ آپریشن لیٹ نائیٹ روڈ رومیوز کے تحت 150 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ 8 پولیس کی خصوصی ٹیموں نے کل رات دیر گئے پرانے شہر کے علاقے اعتبار چوک ، منڈی میرعالم ، رین بازار اور مغل پورہ میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے ان نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ رات کے اوقات سڑکوں پر آوارہ گردی کررہے تھے اور چبوتروں پرگپ شپ میں مصروف تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر بابو راؤ کی قیادت میں یہ آپریشن انجام دیا گیا اور ایک شادی خانہ میں نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی۔