پرانا شہر میں بونال جلوس کا پُرامن انعقاد

حیدرآباد ۔ یکم اگست ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج پُرامن طور پر جلوس نکالا گیا جس کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایڈیشنل کمشنر (کرائم) مسٹرسواتی لکڑا نے انتظامات کی موثر نگرانی کی۔ اس جلوس کے سلسلہ میں تین ہزار پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا ۔ جلوس اکنامادنا مندر ‘ لال دروازہ ‘شاہ علی بنڈہ چوراہا ‘ چارمینار ‘ گلزار حوض سے ہوتے ہوئے نیاپل پہنچا ۔جلوس کے راستوں پر حساس اور مذہبی مقامات پر پولیس کے زائد دستے تعینات کئے گئے تھے ۔ 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے ۔ بونال تہوار میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پولیس نے 20شی ٹیمیںکو بھی تعینات کیا تھا ۔ بونال جلوس کے ضمن میں ساؤتھ زون پولیس نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ کئی علاقوں میں فلیک مارچ کیا تھا ۔