پراجیکٹس شروع نہ کرنے پر اراضیات واپس لینے حکومت کا اعلان

حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت مختلف کمپنیوں کی جانب سے حاصل کردہ اراضیات کو واپس لے سکتی ہے اگر انہیں استعمال نہ کیا جائے ۔ ان کمپنیوں کو صنعتوں اور کمپنیوں کے قیام کیلئے یہ اراضیات الاٹ کی گئی تھیں۔ ریاستی وزیر نے فیب سٹی میں مائیکرو میکس کمپنی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ان کمپنیوں سے جنہوں نے اراضیات حاصل کی ہیں اور کام شروع نہیں کیا ہے کہا کہ وہ ان اراضیات پر پراجیکٹس کے قیام کیلئے کام کا آغاز کریں بصورت دیگر اراضیات واپس حاصل کرلی جائیں گی ۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ حکومت پراجیکٹس کی تعمیر شروع نہ کرنے پر اراضیات واپس لینے سے گریز نہیں کریگی ۔