احمدآباد،27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اہم فیصلے کے تحت گجرات ہائی کورٹ نے آج پرائیویٹ اسکولوں کی فیس طے کرنے سے متعلق بل کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کردیا۔عدالت نے ریاست میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیس کو کنٹرول کرنے کیلئے اس سال مارچ میں بنائے گئے قانون کو چیلنج دینے والی عرضی کو آج خارج کرتے ہوئے اسے 2018 کے تعلیمی سیشن سے نافذ کرنے کا حکم دیا۔گجرات میں خود مالی امداد حاصل کرنے والے اسکول (فیس ضابطے ) ایکٹ 2017 کو حکومت نے اسی سال مارچ میں پاس کیا تھا۔اس کے تحت ،پرائیمری ،سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لئے سالانہ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد تقریباً 15ہزار،25ہزار اور 27ہزار روپے طے کی گئی ہے ۔اس کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سے دس لاکھ تک جرمانے کے بعد اسکول کی توثیق منسوخ کرنے جیسے التزام اس قانون میں موجود ہیں۔
سادھوی پرگیہ اور کرنل پروہت پر مالیگاؤں دھماکے مقدمہ کی سماعت
ممبئی ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت اور دیگر 6 افراد کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مالیگاؤں دھماکے مقدمہ کا سامنا ہے۔ خصوصی عدالت ان کی برأت کی درخواستیں سماعت کیلئے قبول کرلی ہیں۔ ملزمین نے مقدمہ میں برأت کی درخواست کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ این آئی اے نے ادعا کیا کہ 3 ملزمین کے خلاف کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔