اقوام متحدہ ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جانب سے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ہندوستان نے ملک کے بچوں کے لئے پرائمری تعلیم کی فراہمی کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ تاہم یورو سیکنڈ دی ایجوکیشن کے شعبہ میں پرائمری تعلیم جیسے کامیاب نتائج حاصل کرنے ہندوستان ہنوز جدوجہد کررہا ہے جبکہ تعلیم ترک کرنے والوں کی تعداد بھی ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔ یو این ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن (UNESCO) اور ایجوکیشن فار آل گلوبل مانیٹرنگ رپورٹ (EFR GMR) کے مطابق 124 ملین بچے اور سن بلوغ کو پہنچنے والے لڑکے اور لڑکیاں اسکولی تعلیم ترک کرچکے ہیں جبکہ تعلیم کے شعبہ میں بین الاقوامی امداد ہنوز 2010ء کی سطح سے نیچے ہے۔