پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کی تخلیقات پر ویب سائٹ

9 اگست کو دفتر سیاست پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام برصغیر کے نامور مزاح نگار پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین کی تخلیقات پر مشتمل ’ ویب سائٹ ‘ کی افتتاحی تقریب اتوار 9 اگست کو 5 بجے شام ، محبوب حسین جگر ہال ، احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عابڈز پر منعقد ہوگی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں اس ویب سائٹ کی رسم اجراء انجام پائے گی ۔ مہمان مقرر کی حیثیت سے ڈاکٹر مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ ، پروفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد یونیورسٹی شرکت کریں گے ۔ پدم شری ڈاکٹر مجتبیٰ حسین تاثرات پیش کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی خیر مقدم و نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔۔