پتھرگٹی تلگودیشم امیدوار شہران بن علی کا دورہ

حیدرآباد ۔ 26 جنوری (راست) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی حلقہ اسمبلی چارمینار کے بلدی امیدوار پتھرگٹی وارڈ نمبر 32 جناب شہران بن علی نے پتھرگٹی کے مختلف علاقوں کوٹلہ عالیجاہ، اندھیری گلی، جعفری گلی، چیونٹی شاہ میدان، شاہ دولال گلی، گچی چبوترہ، چنبیلی کا منڈوا کا تفصیلی گھر گھر پیدل دورہ کیا اور دوپہر 4 تا شام 7 بجے تیزاب ہوٹل، سنجری فنکشن ہال، سورج ٹاکیز، بینگن بی کا احاطہ، داراب جنگ لین، ماتا کی کھڑکی، منور جنگ مسجد، غفاریہ مسجد، پرانی حویلی، سٹ ون گلی، شاہ کار اسکول گلی، زہرہ نگر، کمان ایلچی بیگ، منڈی میرعالم روڈ، پولیس کوارٹر پر دورہ کا اختتام کیا گیا جبکہ شہران بن علی کا جگہ جگہ عوام نے خیرمقدم کیا اور شال پوشی و گلپوشی کی۔ امیدوار پتھرگٹی شہران بن علی نے مقامی عوام کو تیقن دیا کہ وہ منتخب ہونے پر عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں گے۔ محمد عمر خان، محمد عتیق، میرانصار حسین، زبیر عمودی، محمد عبدالباسط، محمد رشید، محمد ابوبکر، سلیش کمار، محمد عبدالرزاق، دھیرج کمار، یاسر مسقطی، سعید مسقطی اور دیگر بھی دورہ میں شامل تھے۔