پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II ، ایک ہزار جائیدادوں پر تقررات

دفتر سیاست میں خواجہ تہورالدین اور اظہراللہ خان کے لکچرس
حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ

II کے امتحانات 11 نومبر اور 13 نومبر کو مقرر ہیں۔ اس کے چار پرچے جنرل اسٹڈیز 150 نشانات، تاریخ، تہذیب اور سوسائٹی کے 150 سوالات معیشت اور ارتقاء 150 نشانات اور تلنگانہ کی تحریک اور تاسیسی ریاست کے 150 نشانات سوالات ہیں۔ اس طرح 600 نشانات اور انٹرویو 75 نشانات ہوتے ہیں۔ 1032 جائیدادوں پر اس امتحان کے ذریعہ تقررات ہوں گے۔ مسلم 4 فیصد تحفظات بی سی سی ای زمرہ کے تحت 42 پوسٹ ہوں گے۔ اس ضمن میں ادارہ سیاست کے تحت محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر منعقدہ معلوماتی لکچر میں اظہراللہ خان ایڈوکیٹ اور خواجہ تہورالدین اسسٹنٹ ڈائرکٹر میناریٹی اسٹڈی سرکل نے کہا اور بتایا کہ یہ مسابقتی امتحان ہے اور اس میں جس نوعیت کے سوالات آتے ہیں اس کے مطابق تیاری کریں۔ دستور ہند کے جو دفعات کے تحت جو سوالات آتے ہیں اس کو آسان انداز سے پیش کیا۔ جناب اظہراللہ خان ایڈوکیٹ نے دستور ہند کے بنیادی حقوق اور ترمیمات کے حوالہ سے جو سوالات کی معلومات پیش کی اور سرکاری ملازمت کے حصول کے بعد کی کارآمد باتوں کو بتلایا۔ اس موقع پر خواجہ تہورالدین نے سابقہ سو امتحانی پرچوں کے سوالات کے حوالہ سے اہم نکات بتاتے ہوئے سوال کو سمجھنے اور اس کے جوابات کو دیکھ کر صحیح جواب منتخب کرنے کا مشورہ دیا۔ دو سیشن میں تمثیلی امتحان کے پیپرس بھی دیئے گئے۔ ایم اے حمید نے اس گائیڈنس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے کامیابی اور اچھے نشانات کے ذریعہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔