پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریکروٹمنٹ پر عدالت کے عبوری احکام

حیدرآباد۔/28فبروری، ( این ایس ایس ) ہائی کورٹ نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ  جابس ریکروٹمنٹ کے بارے میں آج عبوری احکام جاری کردیئے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا کہ سہ رکنی کمیٹی کا تقرر کرے جس میں 3 وکلاء شامل ہوں جوOMR جوابی بیاضات کی جانچ کریں گے۔ یہ احکام بھی جاری کئے گئے کہ مجوزہ کمیٹی جوابی بیاضات میں اس بات کی بھی جانچ کرے گی کہ آیا کوئی جواب لکھ کر مٹایا گیا اور پھر دوبارہ تحریر کیا گیا ؟ عدالت نے کہا کہ کمیٹی ہفتہ اور اتوار کو او ایم آر شیٹس کی جانچ کرے گی، اور اس کیس کو 19 مارچ تک ملتوی کردیا۔