پبلک سروس کمیشن میں بدعنوانیاں،طلبہ کا مظاہرہ

پریاگ راج 31مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایل ٹی گریڈ ٹیچر بھرتی میں بدعنوانی اور کمیشن کے سکریٹری کو اس کے عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے سامنے کم سے کم 1500 سے زیادہ طالب علموں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرہ میں شامل طلبہ ایل ٹی گریڈ اکزام پیپر لیک معاملے میں سروس کمیشن کے امتحان کنٹرولر انجو کٹیار کی گرفتاری سے ہی مطمئن نہیں ہیں۔ مظاہرہ کررہے طلبہ کمیشن کے سکریٹری جگدیش کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔کمیشن کے گیٹ کے سامنے ایک طرف پولس اور آر اے ایف کے جوان تعینات تھے تو دوسری طرف مشتعل طالب علم کمیشن کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پولس سپرنٹنڈنٹ (شہر) برجیش سری واستو ، سول لائنس علاقائی افسر سمیت کئی تھانوں کی پولس جائے واقع پر موجود تھی۔حالانکہ پولس مسلسل طالب علموں کو سمجھانے کی کوشش کررہی تھی۔