پاک فوج کو اچھے برے طالبان میں تمیزنہیں: امریکی جنرل

واشنگٹن 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہاہے کہ پاک فوج نے حقیقت میں اچھے برے طالبان کی تمیز کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشنز کئے ، پاک افغان عسکری قیادت میں حالیہ روابط سے دونوں ممالک کے تعلقات کی نئی راہیں ہموار ہوئیں جو کہ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل جان کیمبل نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پاک فوج نے حقیقی معنوں میں اپنے ان الفاظ کو عملی جامہ پہنایا ہے کہ اب اچھے برے طالبان میں کوئی تمیز نہیں کی جائے گی۔