پشاور ۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سرحد پار فائرنگ اور اسنیپنگ کے باوجود پاک فوج دنیا کی خطرناک سرحدوں میں سے ایک پاک افغان سرحد کے 150 کلو میٹر طویل حصے کو جلد مکمل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جسے آئندہ برس مکمل کر لیا جائیگا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہزاروں جوان چترال سے لے کر جنوبی وزیرستان تک پاک افغان سرحد پر باڑھ کی تنصیب کیلئے کام کر رہے ہیں۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2018 کے اختتام تک مکمل کر لیا جائیگا جس میں 432کلومیٹر طویل سرحد کے انتہائی حساس مقامات پر باڑھ لگا دی جائیگی۔