پاکستان :145 ہندوستانی ماہی گیر رہا

اسلام آباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج 145 ہندوستانی مچھیروں کو جو پاکستان کی آبی حدود میں ماہی گیری کرتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے تھے، خیرسگالی اقدام کے طور پر رہا کرکے سرحد پر ہندوستانی عہدیداروں کے سپرد کردیا۔